ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارگل یوم فتح: صدر کووند نے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا

کارگل یوم فتح: صدر کووند نے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا

Fri, 26 Jul 2019 22:48:48    S.O. News Service

نئی دہلی،26/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کارگل یوم فتح کے موقع پر صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے فوج کے جوانوں کو یاد کیا ہے۔صدر کووند نے کہاکہ کارگل یوم فتح ہمارے ملک کے لئے 1999 میں کارگل کی چوٹیوں پر اپنے مسلح افواج کی بہادری کو یاد کرنے کا دن ہے۔ہم اس موقع پرہندوستان کی حفاظت کرنے والے جوانوں کو سلام کرتے ہیں۔ہم لوگ تمام شہیدوں کا زندگی بھر شکرگزار رہیں گے۔ وہیں وزیر اعظم مودی نے اس موقع پر چار فوٹو ٹویٹر پر شیئر کی ہے انہوں نے کہا کہ کارگل جنگ کے وقت مجھے فوج کے جوانوں کے ساتھ اتحاد کا رویہ دکھانے کا قع ملا۔اس دوران میں پارٹی کے لئے جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں کام کرتا تھا۔کارگل جاکر فوج کے جوانوں کے ساتھ بات چیت کرنا ہمیشہ ناقابل فراموش ہے۔اس سے پہلے کئے گئے ایک ٹویٹ میں پی ایم مودی نے کہاکہ کارگل یوم فتح پر ماں بھارتی کے تمام بہادربیٹوں کا میں دل سے سلام کرتا ہوں۔یہ  دن ہمیں اپنے فوجیوں کے بہادری کو یاد دلاتا ہے۔


Share: